ایجوکیشن یونیورسٹی : شجرکاری مہم کا آغاز

لاہور(خصوصی رپورٹ) یونیورسٹی آف ایجوکیشن کے تمام کیمپسز اور ڈویڑنز میں مملکتِ خداداد کا 78واں یوم آزادی بھرپور جوش و جذبے اور ملی یکجہتی کے ساتھ منایا گیا۔ اس موقع پر پرچم کشائی کی، مرکزی تقریب ٹا ئون شپ کیمپس میں منعقد ہوئی، وائس چانسلر عاکف انور نے قومی پرچم لہرایا، جس کے بعد قومی ترانہ پیش کیا گیا۔وائس چانسلر نے یومِ آزادی کے موقع پر جامعہ میں پودا لگا کر خصوصی شجرکاری مہم کا آغاز بھی کیا جبکہ کیک کاٹنے اور ملی نغموں کی دلکش پیشکش نے محفل کو رنگین کر دیا۔