شجرکاری مہم کا آغاز، پوری قوم خصوصا نوجوان اورکسان بڑھ چڑھ کرحصہ لیں شہبازشریف

چاروں صوبوں، آزادکشمیر، گلگت بلتستان میں  4 کروڑ17لاکھ پودے لگائے جائیں گے،مہم سے بیماریوں اورماحولیاتی آلودگی میں کمی آئیگی :تقریب  سے خطاب 
اسلام آباد (بیورو رپورٹ‘ایجنسیاں )  وزیراعظم شہبازشریف نے 2025 کی شجرکاری مہم کا باقاعدہ آغازکردیا۔ وزیر اعظم ہائو س کے احاطے میں پودا لگا کر شجرکاری مہم کا آغاز کرنے کے بعد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے  شہبازشریف نے کہا کہ چاروں صوبوں، آزادکشمیر، گلگت بلتستان میں  4 کروڑ17لاکھ پودے لگائے جائیں گے، جبکہ شجرکاری مہم میں پوری قوم خصوصا نوجوان اورکسان بڑھ چڑھ کرحصہ لیں۔شہبازشریف نے کہا کہ شجرکاری مہم سے بیماریوں اورماحولیاتی آلودگی میں کمی آئے گی ، چندبرسوں کے دوران دنیامیں موسمیاتی تبدیلیاں رونماہوئی ہیں، پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے سب سے ز یادہ متاثرہ 10ممالک میں شامل ہے۔وزیراعظم نے مزید   کہا کہ گرین ہائوسزکے اخراج میں پاکستان کاحصہ نہ ہونے کے برابر ہے، 2022 میں پاکستان میں شدیدسیلاب آیا اور پاکستان کے ہر شعبے کو متاثر کیا۔  موسمیاتی تبدیلی کے تناظرمیں شجرکاری مہم کی بہت اہمیت ہے۔