لاہور(خصوصی رپورٹ)ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور کے زیر اہتمام شجر کاری مہم کا آغاز ہوگیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق لاہور کے سکولوں میں 60 ہزار پودے لگائے جائیں گے،مہم کا آغاز سی ای او ایجوکیشن لاہور نذیر حسین نے پودا لگا کر کیا ،نذیر حسین نے پودا گورنمنٹ بوائز ہائی سکول وحدت کالونی میں لگایا۔ سی ای او ایجوکیشن اتھارٹی کا کہنا ہے کہ 31 مئی تک 60 ہزار پودے لگانے کا ہدف پورا کیا جائے گا،تمام طلبا و اساتذہ ایک،ایک پودا لازمی لگائیں گے۔