مظفرآباد (مانیٹرنگ ڈیسک)آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے رہنما چو دھری محمد یاسین کو اپوزیشن لیڈر مقرر کر دیا گیا، سپیکر اسمبلی چودھری طارق فاروق نے ان کی تقرری کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، اپوزیشن لیڈر کی تقرری کے بعد آزاد کشمیر اسمبلی میں حکومت اور اپوزیشن کا پارلیمانی سیٹ اپ مکمل ہو گیا ہے۔