یاسین ملک کے حق میں آزاد کشمیر میں ہڑتال‘احتجاجی ریلی

بھارتی حکومت یاسین ملک کی عمر قید کو سزائے موت میں بدلنے کی کوشش کر رہی ہے:مظاہرین
  مظفر آباد (آئی این پی)حریت رہنما یاسین ملک کی سزائے موت کی بھارتی کوشش کے خلاف آزاد کشمیر  میں ہڑتال کی گئی ۔بھارتی حکومت یاسین ملک کی عمر قید کو سزائے موت میں بدلنے کی کوشش کر رہی ہے۔ ہڑتال کی کال جموں و کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی نے دے رکھی ہے۔عوامی ایکشن کمیٹی کی ریلی بینک روڈ سے عزیز چوک سے ہوتی ہوئی آزادی چوک پہنچی۔  ریلی کے دوران یاسین ملک کی عمر قید کو سزائے موت میں بدلنے کی بھارتی کوشش کے خلاف احتجاج کیا گیا  اور آزادی کے حق میں اور بھارت مخالف نعرے بازی کی گئی