کزن فیضان نے لاش بوری میں بند کرکے جوہڑ میں پھینک دی ، تلاش جاری
جلالپورجٹاں ،گجرات (خصوصی رپورٹ)تھانہ صدر کے علاقہ میں 4 سالہ بچی زیادتی کے بعد قتل ،لاش جوہڑ میں پھینک دی گئی ،ملزم کوگرفتار کر لیا گیا۔ تفصیل کے مطابق تھانہ صدر جلالپورجٹاں کے نواحی گائوں کریم داد میں کمسن نور فاطمہ کو مبینہ طور پر اسکا کزن فیضان گھر سے ساتھ لے گیا اور زیادتی کے بعد قتل کرکے لاش بوری میں بند کرکے قریبی جوہڑ میں پھینک دی ،بچی کی گمشدگی کی اطلاع پر پولیس نے فوری کارروائی کی اور ثبوتوں اور گواہوں کی جانچ پڑتال کے بعد ملزم فیضان کو گرفتار کر لیا۔ دوران تفتیش ملزم نے انکشاف کیا کہ اس نے نور فاطمہ کیساتھ زیادتی کی اور قتل کرکے لاش قریبی جوہڑ میں پھینک دی ،ریسکیو کی جانب سے لاش کی تلاش کیلئے آپریشن جاری ہے۔