پاکپتن(خصوصی رپورٹ )پاکپتن کے تھانہ کلیانہ کی حدود کرمانوالہ چوک میں نامعلوم ملزمان نے ساڑھے 4 سالہ بچے کوماں کی غیر موجودگی میں گھر میں گھس کر پراسرار طور پر گلا کاٹ کر قتل کر دیا۔ماں سودا سلف لینے بازار گئی تھی۔ واپسی پر کمرے میں کمسن بیٹیمحمد احمد کو خون میں لت پت،تڑپتا پایا۔ بچے کو ہسپتال منتقل کیاگیا۔تاہم محمد احمد زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ گیا۔ تھانہ کلیانہ پولیس نے والدہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا۔