4سالہ بچی چھپڑے کے ملبے تلے آکر جاں بحق

چیچہ وطنی(خصوصی رپورٹ)4سالہ بچی چھپڑے کے ملبے تلے آکر جاں بحق، جبکہ دو بچے زخمی ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق نواحی گا ئوں 107 بارہ ایل میں بچے کھیل رہے تھے کہ اچانک ان پر چھپڑا گر گیا اور چھپڑے کے ملبے تلے آکر ایک بچی موقع پر ہی دم توڑگئی، جبکہ 2بچے شدید زخمی ہوگئے، زخمی بچوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن تشویشناک حالت کے پیش نظر انہیں ساہیوال ریفر کردیا گیا۔