دیپالپور (خصوصی رپورٹ) منڈی احمد آباد کے نواحی گا ئوں کلہر مہمند میں حادثے میں چار سالہ بچی جاں بحق ہو گئی ،حادثہ اس وقت پیش آیا جب دو افراد اللہ دتہ اور عارف عرف بابو پسران محمد یوسف موٹر سائیکل ریڑھی پر چارہ لاد کر آ رہے تھے کہ اچانک ان کی ریڑھی سڑک کنارے والدہ کے ساتھ جا رہی بچی پر چڑھ دوڑی جس سے وہ شدید زخمی ہو گئی اور رورل ہیلتھ سنٹر میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی۔