4سالہ بچی کی باحفاظت بازیابی

لاہور(کرائم رپورٹر)بادامی باغ پولیس نے 15 کی کال پر فوری کارروائی کرتے ہوئے اغوا کے مقدمہ میں مطلوب لڑکی کو تلاش کر لیا ،پولیس کے مطابق 4 سالہ تزمین گھر سے چیز لینے نکلی اور راستہ بھٹک گئی ،ورثا نے تلاش کرنے کے بعد تھانہ میں مقدمہ درج کرا دیا۔ایس پی سٹی بلال احمد کی جانب سے 4 سالہ تزمین کو تلاش کرنے کے لیے فوری پولیس ٹیم تشکیل دی گئی ،ایس ایچ او بادامی باغ نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے چند گھنٹوں میں بچی کو بحفاظت تلاش کر لیا،بچی کی تلاش کے لیے سیف سٹی کیمروں جدید ٹیکنالوجی اور ہیومین ریسورس سے مدد حاصل کی گئی۔