اغوا ہونے والی 4سالہ بچی بازیاب ، ملزمہ گرفتار

لاہور (کرائم رپورٹر) ہنجروال کے علاقہ سے اغوا  ہونے والی 4سالہ بچی زینب کو بازیاب کروا کے ملزمہ کو گرفتار کرلیا گیا۔ انچارج انویسٹی گیشن تھانہ ہنجروال محسن رفیق نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کر کے ملزمہ کو گرفتار کر کے بچی کو بازیاب کر ا یا۔ایس پی انویسٹی گیشن اقبال ٹاون نے بتایا    ملزمہ گھر سے باہر کھیلتی4سالہ زینب کو اغوا  کر کے لے گئی تھی،بچی کے والد نے اپنی بیٹی کے اغوا  کا مقدمہ تھانہ ہنجروال درج کر ایا تھا۔