لاہور (کر ائم رپو رٹر)ڈیفنس اے کے علا قہ میں خواتین سے بیگ اور موبائل فون چھین کر فرار ہونے والے 3 ملزمان کو سامان سمیت گرفتار کرلیا گیا۔ ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کا مر ان نے ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیا تھا۔پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضے سے نقدی، موبائل فونز اور غیر قانونی اسلحہ برآمد کرلیا گیا ہے، ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کے مطابق گرفتار ملزمان میں فہد، معصب اور نعمان شامل ہیں۔ گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جبکہ مزید تفتیش کے لیے انہیں انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کردیا گیا ہے۔