اوورسیز پاکستانی کا بیگ چرانے والے پکڑے گئے

ملزم سی سی ٹی وی کیمرے کی مدد سے گرفتا ر کئے گئے،20لاکھ روپے بر آمد
لاہور(کرائم رپورٹر)ایس پی کینٹ کیپٹن ریٹائرڈ قاضی علی رضا کی ہدایت پر متحرک چوروں کے گرد شکنجہ سخت کر دیا گیا ایس ڈپی او باغبانپورہ وارث کلیار کی سربراہی میں ایس ایچ او باٹا پور نے پولیس ٹیم کے ہمراہ دبنگ کارروائی کرتے ہوئے سوزو واٹر پارک میں نہانے کے لیے آئے ہوئے اوورسیز پاکستانی ماجد علی کا پیسوں والا بیگ چوری کرنے والے3 ملزمان کو بھاری رقم سمیت گرفتار کرلیا پولیس کے مطابق ملزمان میں ارسلان، فیصل اور ایان شامل ہیں ملزمان کو سی سی ٹی وی فوٹیج میں پیسوں والا بیگ چوری کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہیملزمان سے چوری کیے ہوئے 20 لاکھ روپے برآمد کئے گئے ایس پی کینٹ کیپٹن ریٹائرڈ قاضی علی رضا کے مطابق ملزمان کو سی سی ٹی وی فوٹیج اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار کیا گیاگرفتار ملزمان مزید تفتیش کے لیے انوسٹی گیشنز کے حوالے کر دیا گیاپیسے وآپس ملنے پر اوورسیز پاکستانی ماجد علی نے پولیس کا شکریہ ادا کیا اور ڈھیروں دعائیں دی ایس پی کینٹ نے ایس ایچ او باٹا پور انصر نواز اور پولیس ٹیم کو شاباش دی پولیس عوام کے جان و مال کی حفاظت کے لیے ہمہ وقت الرٹ، متحرک چوروں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائیگا