پرس، بیگ،موبائل چھیننے والا ملزم عاطف گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر)ایس پی اقبال ٹاؤن ڈاکٹر محمد عمر کی زیرنگرانی اقبال ٹاؤن پولیس کرائم کنٹرول میں متحرک خواتین سے جھپٹا مار کر پرس، بیگ اور موبائل چھیننے والا ملزم عاطف کو گرفتار کرلیا گیا ایس ایچ او اقبال ٹائون کے مطابق ملزم عاطف نے کچھ ہی دنوں میں درجنوں خواتین سے واردات کی تھی،ملزم عاطف کی شناخت کے لئے سی سی ٹی وی کیمروں اور جدید ٹیکنالوجی کی بھی مدد لی گئی ترجمان پولیس کے مطابق ملزم کی گرفتاری کے لئے ایس ایچ او اقبال ٹاؤن عامر شہزاد کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دی ملزم عاطف سے اقبال ٹاؤن ڈویڑن میں خواتین کے خلاف درجنوں وارداتیں کرنے کا انکشاف کیا ہے ایس پی ڈاکٹر محمد عمر نے ایس ایچ او اقبال ٹاؤن عامر شہزاد اور پولیس ٹیم کو شاباش دی ایس پی اقبال ٹائون ڈاکٹر محمد عمرکا کہنا ہے کہ عوام الناس کی جان و مال کی حفاظت اولین ترجیحات میں شامل ہے،