8 سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کرنیوالا اوباش گرفتار

لاہور (آن لائن) لاہور کی نیو انارکلی پولیس نے کارروائی کرکے 8 سالہ بچی کے ساتھ زیادتی کی کوشش کرنے والے اوباش محلے دار کو گرفتار کرلیا۔ پولیس نے بتایا کہ بچی نجی جنرل سٹور پر سامان لینے گئی تھی جہاں گلی میں موجود ملزم نے بچی کو پکڑ لیا اور نازیبا حرکات کرنے لگا تاہم نیو انارکلی پولیس نے اطلاع ملنے پر فوری کارروائی کرکے ملزم علی رضاکو گرفتار کر لیا ہے۔ ایس پی سٹی فرحت عباس نے کہا کہ نیو انار کلی پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔