لاہور(کرائم رپورٹر)شاہدرہ ٹائون پولیس نے 9 سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کرنے والے دکاندار کو گرفتار کر لیا۔پولیس ترجمان کے مطابق شاہدرہ کے علاقے میں اصغر نامی دکاندار چیز لینے کے لیے آئی بچی کو زبردستی دکان کے اندر لے گیا اور فحش حرکات کرنے لگا اس دوران گلی میں سے گزرتے رشتے دار نے دیکھ کرایمرجنسی ہیلپ لائن 15 پر پولیس سے مدد طلب کر لی جس پر شاہدرہ ٹائون پولیس نے اطلاع ملتے ہی فوری کارروائی کرکے ملزم اصغر کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا اور تفتیش شروع کردی۔