بچی سے نازیبا حرکات اور چھیڑ چھاڑ کرنیوالا اوباش گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر) لیاقت آباد پولیس نے 9 سالہ بچی سے نازیبا حرکات اور چھیڑ چھاڑ کرنیوالا اوباش گرفتار کر لیا ترجمان کے مطابق لیاقت آباد پولیس نے کاروائی کے دوران 9 سالہ بچی سے نازیبا حرکات اور چھیڑ چھاڑ کرنے والے ملزم دھلے بازار کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے 3 روز قبل گھر سے سودا سلف لینے جانے والی بچی سے کیو بلاک ماڈل ٹاؤن چھیڑ چھاڑ کی تھی۔