لاہور(کرائم رپورٹر)رائیونڈ پولیس نے 11 سالہ بچی سے زبردستی زیادتی کی کوشش کرنے والا اوباش گرفتار کر لیا تفصیلات کے مطابق۔رائیونڈ کی رہائشی 11 سالہ بچی ٹیوشن پڑھنے کے لیے گھر سے نکلی اس دوران گلی میں موجود نادر نامی شخص نے بسکٹ دینے کے بہانے اپنے پاس بلایا اور ورغلاء کر اس کو اپنے ساتھ گھر لے گیا جہاں اس سے زیادتی کرنے کی کوشش کی۔اس دوران بچی نے ملزم کی نازیبا حرکات دیکھ کر شور مچانا شروع کر دیا، جس پر اہل محلہ نے 15 پر کال کی رائیونڈ پولیس نے اطلاع ملنے پر بروقت کاروائی کرتے ملزم نادر کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا