ذہنی مریض بچی کے ساتھ زیادتی کی کوشش ،اوباش گرفتار

 لاہور(کرائم رپورٹر)بادامی باغ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 12 سالہ ذہنی مریض بچی کے ساتھ زیادتی کی کوشش کرنے والا اوباش کو گرفتارکرلیا پولیس کے مطابق بچی گھر سے دودھ لینے گئی اوباش ملزم ورغلاء کر اپنے گھر لے گیاوالدہ بچی کو تلاش کرتی ملزم کے گھر پہنچ گئی جہاں بچی روتی ہوئی کمرے سے ملی بادامی باغ پولیس نے اطلاع ملنے پر فوری ریسپانس کرتے ملزم رجب کو گرفتار کر لیاایس پی سٹی بلال احمد کے مطابق ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے،ایس پی سٹی بلال احمد نے بروقت کارروائی اور اوباش ملزم کی گرفتاری پر ایس ایچ او بادامی باغ اور ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا ہے کہ بچوں پر تشدد اور جنسی استحصال کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں