جعلی کرنسی رکھنے کا مقدمہ، لاہور ہائیکورٹ میں ملزم کی ضمانت منظور

لاہور(آئی این پی ) لاہور ہائیکورٹ نے دو لاکھ روپے کی جعلی پاکستانی کرنسی رکھنے کے مقدمے میں گرفتار ملزم محمد سرور کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیدیا، جسٹس محمد امجد پرویز نے ملزم کا اعترافی بیان ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے کہا کہ ملزم کے خلاف جعلی کرنسی بنانے یا اسے مارکیٹ میں فروخت کرنے کے الزام کی تائید میں کوئی قابل قبول ثبوت بھی موجود نہیں۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس محمد امجد پرویز نے ملزم کی درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے ایک لاکھ روپے کے مچلکوں اور اتنی ہی رقم کے ایک ضامن کے عوض رہائی کا حکم دیا، فیصلے کے مطابق محمد سرور کے خلاف ایف آئی اے کے کارپوریٹ کرائم سرکل لاہور میں دو مارچ دو ہزار چھبیس کو مقدمہ درج کیا گیا، مقدمہ جعلی کرنسی سے متعلق تعزیرات پاکستان کی دفعات 489-B اور 489-C کے تحت درج ہوا