ٹرین کے ذریعے پشاور سے لاہور جعلی کرنسی کی سمگلنگ ناکام،ملزم گرفتار

 لاہور(آئی این پی )ریلویز پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ٹرین کے ذریعے پشاور سے لاہور 5 لاکھ روپے جعلی کرنسی کی سمگلنگ ناکام بنا دی۔ترجمان ریلویز پولیس کے مطابق لاہور کا رہائشی ملزم محمد مجید ٹرین خیبر میل میں سوار ہونے کے لیے ریلوے سٹیشن پشاور کینٹ داخل ہوا۔ڈیوٹی پر موجود ایس ایچ او جمال عبد الناصر نے شک کی بنیاد پر ملزم کی تلاشی لی جس پر ملزم کی جیب سے 5 لاکھ روپے کی جعلی کرنسی برآمد ہوئی۔ملزم جعلی کرنسی کو ٹرین خیبر میل کے ذریعے پشاور سے لاہور لے جانا چاہتا تھا۔ملزم کے خلاف تھانہ ریلویز پولیس پشاور کینٹ میں مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔