ڈیجیٹل کرنسی کے اجرا کی طرف پیش رفت،مرکزی بینک ڈیجیٹل کرنسی کا منصوبہ تجرباتی مرحلے میں داخل

کراچی (آئی این پی )اسٹیٹ بینک کا مرکزی بینک برائے ڈیجیٹل کرنسی کا منصوبہ تجرباتی مرحلے میں داخل ہوگیا۔ملک بھر میں ڈیجیٹل ادائیگیوں کی راہ ہموار کرنے کیلئے اسٹیٹ بینک ڈیجیٹل کرنسی کی نگرانی کے لیے فریم ورک تشکیل دے رہا ہے، مرکزی بینک برائے ڈیجیٹل کرنسی کا منصوبہ تجرباتی مرحلے میں داخل ہوگیا۔ڈیجیٹل کرنسی کی پائلٹ لانچ سے پہلے قوانین کو حتمی شکل دی جائے گی، ڈیجیٹل کرنسی سے بینک اکائونٹ اور نقدی کے بغیر بھی لین دین ممکن ہوگا۔