لاہور ہائیکورٹ ملتان بینچ،قتل کے ملزم کی درخواست ضمانت منظور

چیچہ وطنی(خصوصی رپورٹ)لاہور ہائیکورٹ ملتان بینچ نے قتل کے ملزم کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری منظور کرلی۔تھانہ کسووال کے نواحی گا ئوں 13 چودہ ایل میں ملزم محمد وسیم پر الزام تھا کہ اس نے اسی گا ئوں کے رہائشی کو قتل کر دیا تھا جس پر مقدمہ درج ہوااور پولیس نے ملزم کو گرفتار کیا۔ لاہور ہائیکورٹ ملتان بینچ کے جج جسٹس خرم صادق نے ملزم کے وکیل کے دلائل سے متفق ہوکر ملزم کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری منظور کی۔