لاہور(آئی این پی )لاہور ہائیکورٹ نے قتل اور اقدامِ قتل کے مقدمے میں نامزد ملزم محمد فاضل کی بعد از گرفتاری ضمانت منظور کرتے ہوئے اسے 10 لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض رہا کرنے کا حکم دے دیاہے،عدالت کے مطابق ملزم کے خلاف 2015 میں قتل اور دیگر سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا، جبکہ ملزم جنوری 2024 سے جیل میں ہے۔ جسٹس سید فرہاد علی شاہ نے ملزم محمد فاضل کی درخواست ضمانت منظور کرنے کا فیصلہ جاری کیا، عدالت نے اپنے پانچ صفحات پر مشتمل فیصلے میں مقدمے کے ٹرائل میں ہونے والی غیر معمولی تاخیر کو مدنظر رکھتے ہوئے ضمانت منظور کی