فارن کرنسی چوری مقدمہ میں ملزم کی عبوری ضمانت خارج ،گرفتار

لاہور(خصوصی رپورٹ) لاہور ہائیکورٹ کیجسٹس محمد وحید خان نے بینک منیجر کی گاڑی سے فارن کرنسی چوری کرنیکیمقدمہ میں ملوث ملزم کی عبوری درخواست ضمانت خارج کر دی،ملزم کی فرار کی کوشش ناکام ہو گئی، سول لائن پولیس نے احاطہ ہائیکورٹ سے گرفتار کرلیا۔ سرکاری وکیل نے موقف اپنایا کہ فرٹیلائزر کمپنی کے ملازم ارسلان حسین نے بینک منیجر کی کار سے فارن کرنسی چوری کی ،بینک منیجر اسفندیار احمد نے گاڑی سے فارن کرنسی چوری پر سول لائن تھانے میں پرچہ درج کرایا۔