ادویات کی قیمتوں میں اضافے کے فارمولے پر عدم اطمینان ، تبدیل کیا جائے:وفاقی وزیر
اسلام آباد(آئی این پی ) وفاقی وزیر اقتصادی امور و اسٹیبلشمنٹ ڈویژن سینیٹر احد چیمہ نے ادویات کی قیمتوں میں اضافے کے موجودہ فارمولے پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ڈریپ کو قیمتوں کے تعین کا طریقہ کار ازسرِنو مرتب کرنے کی ہدایت کردی۔سینیٹر احد چیمہ کی زیر صدارت ادویات کی قیمتوں سے متعلق اہم اجلاس ہوا، جس میں ادویات کی قیمتوں کے تعین، ہارڈشپ پالیسی، درآمد کنندگان و ریٹیلرز کے مارجنز اور ڈریپ پالیسی بورڈ کی تشکیل سمیت اہم امور کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں وفاقی وزیر نے کہا کہ ادویات کی قیمتوں میں اضافے کے موجودہ فارمولے پر جامع نظرثانی کی ضرورت ہے، انہوں نے ڈریپ حکام کو ہدایت کی کہ ادویات کی قیمتوں میں اضافے کا موجودہ فارمولہ ازسرِنو مرتب کیا جائے تاکہ قیمتوں کے تعین کا نظام زیادہ شفاف، متوازن اور عوامی مفاد کے مطابق بنایا جاسکے۔