اسلام آباد(آن لائن)وفاقی وزیر اقتصادی امور احد چیمہ نے کہا ہے کہ مصنوعی ذہانت کے ذریعے حکومتی نگرانی کے نظام کو مزید مؤثر بنایا جائے گا،پی ایم او ایس کے ذریعے حکومتی امور میں شفافیت اور جوابدہی کو فروغ ملے گا، تاخیر کا شکار سرکاری امور پر خودکار الرٹ جاری ہوں گے‘ جدید ٹیکنالوجی سے عوامی خدمت کے معیار اور حکومتی استعداد میں اضافہ ہوگا۔وفاقی وزیر اقتصادی امور احد چیمہ کی زیر صدارت پرائم منسٹرز آفس سسٹم(پی ایم او ایس)پر جائزہ اجلاس ہوا۔ اجلاس میں وزیر آئی ٹی شزا فاطمہ، سیکرٹری آئی ٹی ضرار ہاشم سمیت وزیراعظم آفس کے اعلی افسران نے شرکت کی