اعظم سواتی، جمشید چیمہ اور مسرت چیمہ کی عبوری ضمانت میں توسیع

لاہور(آئی این پی )لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت میں نو مئی جلائو گھیرائو کے مقدمات میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اعظم سواتی، جمشید چیمہ اور مسرت چیمہ کی عبوری ضمانت کی درخواستوں پر سماعت ہوئی۔انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے کیس کی سماعت کی، دورانِ سماعت اعظم سواتی، جمشید چیمہ اور مسرت چیمہ سمیت دیگر ملزمان عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔عدالت نے عبوری ضمانت میں 3 اپریل تک توسیع کر دی