جوڈیشل کمیشن نے میررضا کیس کی تحقیقات کا آغاز کر دیا

 تفتیشی ٹیم کی جانب سے تحفظات ،کوئی پیش رفت دکھائی نہیں دے رہی،والد میر رضا
  اہم معلومات میں مدد فراہم کر نے والے کو1لاکھ روپے انعام دیا جائیگا،جسٹس عمرسیال 
 کراچی(آئی این پی ) جوڈیشل کمیشن نے میررضا کیس کی تحقیقات کا آغاز کر دیا،سربراہ جوڈیشل کمیشن جسٹس عمر سیال  نے جمعہ کو سماعت  شروع کی ۔میر رضا کے وکیل اور والدین جوڈیشل کمیشن کے سامنے پیش ہوئے اس موقع پرجسٹس عمرسیال کا کہنا تھا کہ میرایہ پہلا جوڈیشل کمیشن ہے، متاثرین سے تعزیت کرتاہوں،میری کوشش ہوگی کہ میررضا کے والدین کے درد میں کمی ہو۔جسٹس عمر سیال نے کہا کہ کمیشن کی کوشش ہوگی آپ کے تمام سوالات کے جوابات ملیں، سرجن، تفتیش، کیس سے متعلق شواہد اور تفصیلات معلوم کی جائیں گی،ہم پر بھروسہ رکھیں، میری رائے میں کمیشن کو پبلک کیا جانا چاہیے۔کیس کی تفتیشی ٹیم معاملے پر کام کر رہی ہے۔اس موقع پر میر رضا کے والد کا کہنا تھا کہ ہمیں تفتیشی ٹیم کی جانب  سے کچھ تحفظات ہیں،29دن گزر چکے ہیں، کوئی پیش رفت دکھائی نہیں دے رہی،سربراہ کمیشن جسٹس عمر سیال نے کہا کہ مرتضی بھٹو قتل کیس کا بھی کمیشن بنا تھا، یہ مقدمہ صرف میر رضا کا نہیں، ہر اس شخص کا ہے جو انصاف کا متلاشی ہے