جس طرح تحقیقات ہو رہی ہیں اس پر رائے محفوظ رکھتا ہوں، ہم کورٹ کی معاونت کیلئے آئے ہیں
18 سال سے کرپٹ ترین حکومت ہے، ہمارے پاس ثبوت ہیں، ایم کیو ایم بطور پارٹی فریق بن سکتی ہے
کراچی(آئی این پی )ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما فاروق ستار نے گل پلازا جوڈیشل کمیشن پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جس طرح تحقیقات ہو رہی ہیں اس پر اپنی رائے محفوظ رکھتا ہوں۔کراچی میں سندھ ہائی کورٹ کے احاطے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنما متحدہ قومی مومنٹ ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ ہم کورٹ کی معاونت کیلئے آئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ دستاویزات جمع کرائی ہیں جو کہ واضح طور پر نشاندہی کر دیں گی کہ گل پلازا کی عمارت کی تعمیر میں بے ضابطگیاں ہیں، سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے افسران کے خلاف مقدمہ بھی بنا تھا، غیر قانونی تعمیرات میں ملوث افسران کے خلاف درج مقدمے کا کیا ہوا؟۔فاروق ستار نے کہا کہ ہم معاونت کے لیے آئے تھے، 19 فروری کو ای میل کر کے تفصیلات جمع کرا دی ہیں‘انہوں نے مزید کہا 18 سال سے کرپٹ ترین حکومت ہے، ہمارے پاس ثبوت ہیں، ایم کیو ایم بطور پارٹی فریق بن سکتی ہے