لاہور(کرائم رپورٹر) لاہور ہائیکورٹ بار میں انصاف لائرز فورم نے 26 نومبر کے واقعات کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن تشکیل دینے کا مطالبہ کردیا،وکلا نے کہا واقعات کی تحقیقات کیلئے قانونی تقاضے پورے ہونے چاہئیں، 4 جنوری کو اپنا احتجاج ریکارڈ کرائیں گے، ملٹری کورٹس سے سیاسی کارکنوں کو سزائیں قابل مذمت ہیں۔