آج سے 5 ستمبر تک پنجاب اورخیبرپختونخوا میں بارشوں کا امکان

لاہور ،پشاور(آئی این پی )پنجاب اور خیبرپختونخوا میں مون سون بارشوں کے پیش نظر الرٹ جاری کرتے ہوئے انتظامیہ کو پیشگی انتظامات کرنے کی ہدایت کردی گئی جبکہ عوام کو احتیاط کا مشورہ دیا گیا ہے۔     پی ڈی ایم اے پنجاب نے صوبہ بھر میں مون سون بارشوں کے  آٹھویں اسپیل کا الرٹ جاری کردیا جس کے مطابق 29 اگست سے 5 ستمبر تک صوبے کے بیشتر اضلاع میں بارشوں کا امکان ہے۔ الرٹ کے مطابق راولپنڈی، مری، گلیات، جہلم، چکوال، تلہ گنگ، اٹک، سیالکوٹ، شیخوپورہ، نارووال اور گجرات، لاہور، منڈی بہاالدین، گوجرانوالہ، وزیرآباد اور حافظ آباد، قصور، اوکاڑہ، ننکانہ صاحب، سرگودھا، خوشاب، میانوالی، نورپورتھل، فیصل آباد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، لیہ، بھکر، ساہیوال اور پاکپتن میں بارشوں کا امکان ہے۔پی ڈی ایم اے کے مطابق لاہور، راولپنڈی، گوجرانوالہ، گجرات اور سیالکوٹ میں اربن فلڈنگ جبکہ مری،  گلیات اور پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے