لاہور(زیڈ این این)محکمہ موسمیات نے ہفتے کے روز سے ملک کے بالائی علاقوں میں مغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ داخل ہونے کی پیشگوئی کی ہے، جس کے تحت 12 سے 17 ستمبر کے دوران آزاد کشمیر، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور وفاقی دارالحکومت میں بارشوں، تیز ہواؤں اور کہیں کہیں ژالہ باری کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ موسم کا یہ نظام 14 ستمبر کو مزید شدت اختیار کر سکتا ہے۔