پشاور(آئی این پی )گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے دعوی کیا ہے عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی نے پارٹی اور صوبائی حکومت کو ٹیک اوور کر لیا ہے وہ جلد چیئر پرسن بن جائیگی ‘ علی امین گنڈاپور ڈمی وزیر اعلی کے طور پر کام جاری رکھیں گے۔ اپنے ایک بیان میں فیصل کریم کنڈی نے اسلام آباد میں ہونے والے پی ٹی آئی کے احتجاج پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ علی امین گنڈا پور نے کارکنوں کو تنہا چھوڑنے کی روایت برقرار رکھی۔ان کا کہنا تھا کہ میں نے پہلے ہی کہہ دیا تھا کہ فائنل کال مس کال ثابت ہوگی