لاہور سمیت پنجاب بھر میں آج سے بارشوں کا امکان

لاہور(سپیشل رپورٹر)نیا سال شروع ہوتے ہی محکمہ موسمیات نے لاہور سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں بارش برسنے کی نوید سنا دی ۔محکمہ موسمیات کے مطابق آج  2 سے 6 جنوری تک لاہور سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں بارش برسنے کے امکانات ہیں، ہوا میں نمی کا تناسب 94 فیصد تک جانے کی توقع ہے۔آلودگی کے اعتبار سے لاہور کا پاکستان میں تیسرا نمبر ہے، شہر میں سموگ کی اوسط شرح 219 ریکارڈ کی گئی ہے۔