اسلام آباد (آئی این پی )محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں آج سے17 جولائی کے دوران مزید بارشوں کی پیشگوئی کرتے ہوئے بیشتر علاقوں میں لینڈسلائیڈنگ اور سیلاب آنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق مرطوب ہوائیں13 جولائی سے مزید شدت اختیار کریں گی جبکہ 13 جولائی کی شام سے ایک نیا مغربی سسٹم ملک میں داخل ہونے کی توقع ہے،