لاہور(کرائم رپورٹر)گجر پورہ پولیس نے کمیونٹی پالیسنگ کی مثال قائم کر دی پولیس کے مطابق گجر پورہ پولیس کو 12سالہ علی زیب 10سالہ ثمر عباس اور 9 سالہ علی کی گمشدگی کی اطلاع ملی ایس پی سِول لائنز چوہدری اثر علی نے بچوں کی تلاش کیلئے فوری ٹیم تشکیل دی پیرو۔ڈولفن فورس کو الرٹ کیا گیا مساجد اعلانات سوشل میڈیا پر تشہیر کی گئی تینوں بچے صبح 10 بجے گھر سے مدرسے گئے تھیلیکن گھرواپس نہ آئے۔تینوں بچوں کو داتا دربار سے تلاش کیا گیا والدین نے پولیس کا شکریہ ادا کیا ڈھیروں دعائیں دیں ایس پی سِول لائنز چوہدری اثر علی نے گجر پورہ پولیس کو شاباش دی۔