شاہدرہ پولیس نے 4 سالہ بچی تلاش کرکے والدہ کے سپرد کردی

لاہور (کرائم رپورٹر)شاہدرہ پولیس نے فوری اور مؤثر کارروائی کرتے ہوئے لاپتہ ہونے والی 4 سالہ بچی امبر کو بحفاظت اس کی والدہ کے حوالے کر دیاترجمان پولیس کے مطابق شاہدرہ پولیس کو 15 پر ایک اطلاع موصول ہوئی کہ ایک 4 سالہ بچی امبر گھر سے چیز لینے نکلی اور لاپتہ ہو گئی ہے اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی غلام دستگیر نے پولیس ٹیم کو بچی کی فوری تلاش کی ہدایت جاری کی۔پولیس ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے سیف سٹی کیمروں اور ہیومین ریسورس کی مدد حاصل کی، جس کے نتیجے میں بچی کو جلد تلاش کر کے بحفاظت اس کی ماں کے سپرد کر دیا گیاڈی ایس پی غلام دستگیر کے مطابق بچی کے والدین اپنی بیٹی کی بحفاظت واپسی پر خوشی سے نہال ہو گئے اور پولیس کی کوششوں پر شکریہ ادا کرتے ہوئے دعائیں دیں۔ایس پی سٹی بلال احمد نے ایس ایچ او شاہدرہ اسد عباس اور پوری پولیس ٹیم کو بہترین کارکردگی پر شاباش دی۔