حادثے میں 4افراد کی ہلاکت ، مقدمہ درج ،لاشیں ورثا کے سپرد

لاہور(کرائم رپورٹر)ایم اے او کالج کے قریب ٹریفک حادثے میں 2 خواتین سمیت 4 افراد کی ہلاکت کا معاملہ متوفین کی میتیں پوسٹمارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی گئیں ایدھی ترجمان کے مطابق ایدھی رضاکاروں نے میتیں انکے گھر سید پور ملتان روڈ منتقل کیں،گزشتہ رات گئے بوتلوں سے بھرا ٹرک آٹو رکشہ پر الٹنے سے ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق ہوئیمتوفین میں 67 سالہ شفیق، اسکی اہلیہ 60 سالہ شبانہ اور بیٹا 35 سالہ ساجد شامل ہیں جبکہ ساجد کی اہلیہ 32 سالہ اقراء بھی حادثے کے دوران جاں بحق ہوئی تھی، مقدمہ جاں بحق خاتون اقراء کے والد عبدالحفیظ کی مدعیت میں درج کرلیا گیا پولیس نے تفتیش شروع کردی ہے۔