لاہور (کرائم رپورٹر )سیف سٹی ورچوئل سنٹر فار چائلڈ سیفٹی نے3 معصوم بچے والدین سے ملوا دیئے۔ترجمان کے مطابق نارووال سے15 پر تین لاوارث معصوم بچوں کے ملنے کی اطلاع موصول ہوئی ،کالر نے بتایا کہ بچے 3 گھنٹے سے لاوارث بیٹھے رورہے ہیں،اپنا نام پتہ بتانے سے بھی قاصر ہیں۔سیف سٹی آفیسر نے ون فائیو کانفرنس کال فیچر کے ذریعے کالر اور متعلقہ پولیس آفیسر کا رابطہ کروا دیا،پولیس نے موقع پر پہنچ کر بچوں کو حفاظتی تحویل میں لیا اور علاقے میں تلاش شروع کی۔ترجمان سیف سٹیز نے بتایا کہ سیف سٹی میرا پیارا ٹیم نے سوشل میڈیا کمپین کا آغاز بھی کیا۔