لاہور(کرائم رپورٹر)غازی آباد پولیس نے بروقت اور مؤثر کارروائی کرتے ہوئے 13 سالہ لڑکا بحفاظت تلاش کرا لیاجس پر والدین کی پریشانی خوشی میں بدل گئی پولیس کے مطابق 18 دسمبر 2025 کو ایس پی کینٹ اخلاق اللہ تارڑ کی ہدایت پر ایس ایچ او غازی آباد افتخار عالم نے 15 کی کال پر فوری ریسپانس دیتے ہوئے کارروائی کا آغاز کیا۔ 13 سالہ احمد علی گھر سے مدرسے پڑھنے کے لیے گیا تھا تاہم واپس گھر نہ پہنچ سکا، جس پر بچے کے والد سلامت علی کی درخواست پر نامعلوم افراد کے خلاف اغواء کا مقدمہ درج کیا گیا۔ڈی آئی جی آپریشنز لاہور فیصل کامران کی جانب سے ایس پی کینٹ کو بچے کی تلاش کے لیے خصوصی ٹاسک سونپا گیاجس پر ایس پی کینٹ نے ایس ایچ او غازی آباد افتخار عالم کی سربراہی میں خصوصی پولیس ٹیم تشکیل دی۔ پولیس ٹیم نے سیف سٹی کیمروں، جدید ٹیکنالوجی اور ہیومین ریسورس کی مدد سے چند ہی گھنٹوں میں بچے کو بحفاظت تلاش کر لیا13 سالہ احمد علی کی بحفاظت بازیابی پر والدین نے پولیس کا شکریہ ادا کیا اور دعائیں دیں ایس پی کینٹ اخلاق اللہ تارڑ نے ایس ایچ او غازی آباد افتخار عالم اور پولیس ٹیم کے لیے تعریفی اسناد دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پولیس عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ہر وقت الرٹ ہے