لاہور(کرائم رپورٹر)لاہور پولیس کا شہداء پولیس کو خراج تحسین پیش کرنے کا سلسلہ جاری ہے شہید کنسٹیبل وقاص علی کی برسی کے موقع پرپولیس گارڈ نے شہید کی قبر پر حاضری دی لاہور پولیس کیچاق و چوبند دستے نے شہید کی قبر پر سلامی پیش کی اورفاتحہ خوانی کی فرض کی راہ میں اپنی جان کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء کی خدمات کے اعتراف میں منعقدہ تقریب میں شہید کے اہل خانہ بھی شریک تھے کنسٹیبل وقاص علی 28 اگست 2017 کو عباس لائن تعینات تھے بسلسلہ کار سرکار گاؤں برکی سے واپس آ رہے تھے کہ ملزمان کی فائرنگ سے آپ شہید ہو گئیایس پی ہیڈ کوارٹر منزہ کرامت کے مطابق شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کیلئے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء محکمہ پولیس کامان ہیں۔پولیس فورس کا قیامِ امن میں مثالی کردار ہیمحکمہ پولیس شہداء کے ورثا کی فلاح و بہبود کیلئے مسلسل کوشاں ہے شہداء کے ورثا کو گھروں کی فراہمی، بچوں کیلئے سکالرشپس اور ملازمتوں کیلئے ہرممکن اقدامات کئے جا رہے ہیں۔محکمہ پولیس زندگی کے ہر موقع پر شہداء کے لواحقین کے شانہ بشانہ موجود رہے گا