پولیس کا شہداء کو خراج تحسین پیش کرنے کا سلسلہ جاری

پولیس گارڈ کی شہداء کی قبور پر حاضری ،چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی 
لاہور(کرائم رپورٹر)لاہور پولیس کا شہداء   پولیس کو خراج تحسین پیش کرنے کا سلسلہ جاری ہیں ایس پی ہیڈ کوارٹر احمد زنیر چیمہ کے مطابق 3شہداء  پولیس کی برسی کے موقع پرپولیس گارڈ نے شہداء￿  کی قبور پر حاضری دی لاہور پولیس کے چاق و چوبند دستے نے شہداء   کی قبر پر سلامی پیش کی پھولوں کی چادر چڑھائی اورفاتحہ خوانی کی گئی فرض کی راہ میں اپنی جان کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء  کی خدمات کے اعتراف میں منعقدہ تقریب میں شہداء  کے اہل خانہ بھی شریک تھے شہیدکنسٹیبلزامتیازحسین, محمدصادق,محمد اعظم کی قبور پر حاضری وسلامی دی گئی کنسٹیبل محمد اعظم 19 اپریل 2017 کو تھانہ ہئیر تعینات تھے اشتہاری ملزمان کی فائرنگ سے آپ شہید ہو گئے کنسٹیبل محمد صادق 19 اپریل 2000 کو تھانہ لوئرمال تعینات تھے ملزمان کی عدالت پیشی پر مخالف فریق کی فائرنگ سے آپ شہید ہو گئیکنسٹیبل امتیاز حسین 19 اپریل 2010 کو تھانہ گلشن اقبال تعینات تھے دوران ڈیوٹی نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے آپ شہید ہو گئے شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کیلئے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء محکمہ پولیس کامان ہیں پولیس فورس کا قیامِ امن میں مثالی کردار  ہے محکمہ پولیس شہداء   کے ورثاء کی فلاح و بہبود کیلئے مسلسل کوشاں ہے۔محکمہ پولیس زندگی کے ہر موقع پر شہداء کے لواحقین کے شانہ بشانہ موجود رہے گا۔