راولپنڈی (آئی این پی )پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے معرکہ حق میں وطن کیلئے جانوں کا نذرانہ پیش کرنیوالے شہدا ء اور غازیوں کے اعزاز میں نیا گانا ’’میں اپنا وعدہ نبھا رہا ہوں‘‘ ریلیز کردیا۔نئے نغمے میںبھارت کیخلاف جنگ میں شاندار فتح اور معرکہ حق میں وطن کیلئے جانوں کا نذرانہ دینے والے شہداء اور غازیوں کوخراج تحسین پیش کیا گیا۔آئی ایس پی آر کے نئے نغمے نے آتے ہی سوشل میڈیا پر دھوم مچادی اور ٹاپ ٹرینڈ میں شامل ہوگیا۔