غفلت پر ایم ڈی واسا سیالکوٹ معطل ،فیصل شہزادکی تعیناتی

 لاہور،سیالکوٹ (خصوصی رپورٹ)سیالکوٹ میں اربن فلڈنگ پر غفلت اور کوتاہی کے باعث ایم ڈی واسا سیالکوٹ ابوبکر عمران کو معطل کر دیا گیا اورچیف آفیسرڈسٹرکٹ کونسل سیالکوٹ فیصل شہزاد کو ایم ڈی واسا کا اضافی چارج دے دیاگیا۔سیکرٹری ہاوٓسنگ پنجاب نورالامین مینگل کا کہنا ہے کہ ہنگامی صورتحال میں بروقت انتظامات نہ کرنے والے افسروں کے خلاف محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی، جو افسر ڈیوٹی میں غفلت کے مرتکب پائے گئے، وہ اپنی سیٹوں پر برقرار نہیں رہیں گے۔وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایات پر نااہل اور غفلت کے مرتکب افسروں کے خلاف عدم برداشت کی پالیسی اپنائی گئی ہے