لاہور( خصوصی رپورٹ )لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس خالد اسحاق نے ایم ایس پنجاب ڈینٹل ہسپتال سید محسن شاہ کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن معطل کردیا،عدالت نے ایم بی بی ایس ڈاکٹر کی ایم ایس تعیناتی پرحکومت پنجاب سے جواب طلب کرلیا، عدالت نے ریمارکس دیئے محکمہ صحت پنجاب کو ازخودنوٹیفکیشن واپس لینے کا موقع دیا گیا،درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ ایم بی بی ایس ڈاکٹر کی بطور ایم ایس ڈینٹل ہسپتال تعیناتی قوانین کے برعکس ہے،غیرقانونی تعیناتی سے ہسپتال کیانتظامی اور مالی امور شدید متاثرہوئے،ڈینٹل ہسپتال عملی طور پراس وقت سربراہ کیبغیرکام کررہاہے،کیس کی سماعت غیرمعینہ مدت تک ملتوی کردی گئی۔