شہباز شریف کی حکومتی اتحادی پیپلزپارٹی، ایم کیو ایم، بلوچستان عوامی پارٹی کے وفود سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں ‘ایم کیو ایم نے بلدیاتی حکومتوں کیلئے اختیارات مانگ لئے

27ویں ترمیم وزیراعظم  کی اتحادیوں سے مشاورت مکمل وفاقی کابینہ آج منظوری دے گی
وزیراعظم سے وفاقی وزیرچودھری سالک حسین کی قیادت میں مسلم لیگ ق کے چار رکنی وفد کی ملاقات‘وزیراعظم سے اے ایف سی کے صدر شیخ سلمان ابراہیم الخلیفہ کی ملاقات، فٹبال کے فروغ پر تعاون بڑھانے پر اتفاق
وزیراعظم سے ترک وزیرِ داخلہ علی یرلیکایا کی ملاقات ‘پاکستان اور ترکیہ کے درمیان دیرینہ برادرانہ تعلقات کے فروغ پر اتفاق‘ ترک صدر  کے نام تہنیتی پیغام، برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک‘ایجنسیاں)وزیراعظم شہباز شریف نے مجوزہ 27ویں آئینی ترمیم کے معاملے پر اتحادی جماعتوں سے مشاورت مکمل کرلی ہے جس کے  بعد مجوزہ ترمیم منظوری کے لئے آج وفاقی کابینہ میں پیش کی جائے گی۔وزیر اعظم نے حکومتی اتحادی پیپلزپارٹی، ایم کیو ایم، بلوچستان عوامی پارٹی کے وفود سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں۔ ایم کیو ایم کے کنونیئرڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی قیادت میں متحدہ قومی موومنٹ کے سات رکنی وفد نے ملاقات کی۔ جس میں مجوزہ 27ویں آئینی ترمیم پر گفتگو اور مشاورت ہوئی۔ایم کیو ایم نے 27ویں آئینی ترمیم میں ا?رٹیکل 140 اے (بلدیاتی حکومتوں کو خودمختار) کرنے کا مطالبہ بھی کیا جس پر وزیراعظم نے وفد کو یقین دہانی کرائی ہے۔اس کے علاوہ علاوہ  استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما علیم خان کی قیادت میں وفد نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی، ذرائع کاکہناہے  وزیراعظم شہباز شریف استحکام پاکستان پارٹی کے رہنماوں کو 27ترمیم پر اعتماد میں لیا۔ مسلم لیگ ق کے وفد نے سالک حسین کی قیادت میں ملاقات کی۔وزیراعظم سے بلوچستان عوامی پارٹی (بی پی اے) کے وفد کی ملاقات ہوئی، جس  وفاقی وزیر خالد مگسی اور سینیٹر منظور کاکڑ شامل تھے۔وزیراعظم شہباز شریف نے بی اے پی وفد کو 27ویں آئینی ترمیم پر اعتماد میں لیا جبکہ بی اے پی وفد کی وزیراعظم سے بلوچستان کی صوبائی و قومی اسمبلی نشستوں کو بڑھانے کا مطالبہ کیا۔دریں اثناء وزیراعظم  محمد شہباز شریف  سے  جمہوریہ ترکیہ کے وزیر داخلہ علی یرلیکایا  نے وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور ترکیہ کے درمیان تاریخی، برادرانہ اور قریبی تعلقات کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے ترک وزیر داخلہ اور ان کے وفد کا پرتپاک خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ ان کا دورہ دونوں ممالک کے درمیان مضبوط تعلقات اور دیرینہ بھائی چارے کی عکاسی کرتا ہے۔ انہوں نے ترک صدر رجب طیب ایردوان  کے لیے نیک خواہشات اور تہنیتی پیغام بھی دیا۔ ملاقات میں وزیراعظم نے سیکیورٹی،  انسدادِ دہشت گردی، انسدادِ منشیات، پولیس ٹریننگ، ڈیزاسٹر مینجمنٹ، تجارت اور اقتصادی ترقی  کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید مضبوط کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔ انہوں نے پاکستان کے اہم قومی و علاقائی امور پر ترکیہ کی غیر متزلزل حمایت  کو سراہتے ہوئے کہا کہ ترکیہ نے ہر عالمی فورم پر پاکستان کا مؤقف مضبوطی سے پیش کیا ہے۔  وزیراعظم محمد شہباز شریف سے ایشیئن فٹبال کنفیڈریشن (اے ایف سی) کے صدر اور فیفا کے سینئر نائب صدر شیخ سلمان ابراہیم حماد الخلیفہ نے اسلام آباد میں ملاقات کی۔  وزیراعظم نے صدر اے ایف سی کا خیرمقدم کرتے ہوئے ایشیاء￿  میں فٹبال کے فروغ کیلئے ان کی قیادت میں اے ایف سی کے مثبت کردار کی تعریف کی۔ وزیراعظم نے کہا کہ حکومت کھیلوں کے فروغ اور نوجوانوں کو فٹبال سمیت تمام کھیلوں میں مساوی مواقع فراہم کرنے کیلئے پرعزم ہے۔