معطل ہونے والوں میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر نیاز اور سب انجینئر اصغر شامل
شہریوں کے جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح ہے:ڈپٹی کمشنر آصف رضا کی گفتگو
پاکپتن (خصوصی رپورٹ) زیرتعمیر سیوریج گڑھے میں گر کرموٹرسائیکل سوار نوجوان کے جاں بحق ہونے کے معاملے پر حکومت نے سخت ایکشن لے لیا۔ڈپٹی کمشنر آصف رضا نے نوٹس لیتے ہوئے نااہلی پر واسا کے دو افسر معطل کر دیئے، معطل ہونے والوں میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر نیاز اور سب انجینئر اصغر شامل ہیں۔ڈپٹی کمشنر آصف رضا نے کہا کہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح ہے، واقعہ گزشتہ روز صنعت زار دفتر کے قریب پیش آیا ، ورثا نے الزام لگایاتھا کہ زیر تعمیر گڑھے کے گرد حفاظتی انتظامات نہ ہونے کے باعث نوجوان حادثے کا شکار ہوا۔