سیالکوٹ میں اربن فلڈنگ پر ایم ڈی واسا معطل

چیف آفیسر ڈسٹرکٹ کونسل سیالکوٹ فیصل شہزاد کو ایم ڈی واسا کا اضافی چارج سونپ دیا گیا
 لاہور(سپیشل رپورٹر) پنجاب حکومت نے سیالکوٹ اربن فلڈنگ میںغفلت اور کوتاہی پر مینیجنگ ڈائریکٹر واسا معطل ابوبکر عمران کو فوری طور پر معطل کر دیا گیا۔چیف آفیسر ڈسٹرکٹ کونسل سیالکوٹ فیصل شہزاد کو ایم ڈی واسا کا اضافی چارج سونپ دیا گیا ہے ۔ سیکرٹری ہائوسنگ نور الامین مینگل کے مطابق ہنگامی صورتحال میں بروقت انتظامات نہ کرنے اور غفلت برتنے پر ذمہ دار افسروں کے خلاف محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی،جو افسر ڈیوٹی میں غفلت کے مرتکب پائے گئے، سیٹوں پر نہیں رہیں گے۔ انہوں نے کہا  وزیر اعلی پنجاب کی ہدایات کے مطابق نا اہل اور غفلت کے مرتکب افسروں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی گئی ہے۔