نجی ہسپتالوں کیلئے ہیلتھ ایمرجنسی الرٹ جاری

 سیلاب متاثرین کے علاج اور طبی سہولتوں کیلئے فوری اقدامات کیے جائیں: مراسلہ 
لاہور (خصوصی رپورٹ)پنجاب میں سیلاب کی صورتِ حال کے پیش نظر پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن نے نجی ہسپتالوں کیلئے ہیلتھ ایمرجنسی الرٹ جاری کر دیا۔پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کے مراسلے کے مطابق سیلاب متاثرین کے علاج، معالجے اور طبی سہولتوں کیلئے فوری اقدامات کیے جائیں۔مراسلے میں نجی ہسپتالوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ کل بستروں کی گنجائش کا 35 فیصد سیلاب متاثرین کیلئے مختص کیا جائے۔ پی ایچ سی سی کے مراسلے میں ہدایت کی گئی ہے کہ ایمرجنسی وارڈز، آئی سی یوز اور ایچ ڈی یوز کو مکمل فعال رکھیں۔